بڈاپسٹ(پاک ترک نیوز)
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے دعویٰ کیا ہےکہ یوکرین کا تنازعہ 2025 کے آخر تک حل ہو سکتا ہے۔ اگر جنگ نہیں بلکہ امن کے حامی جون میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں۔
اپنے سماجی میڈیا کے اکاؤنٹس پر جاری ہونے والے بیان میںاوربان کا خیال ہے کہ، اگر امن کے حامی یورپی پارلیمان کے انتخابات جیت جاتے ہیں تویورپ میں فوجی فیصلے سست، روکے یا منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے جو بائیڈن کو جنگجو امیدوار اور ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے امن پسند امیدوارکہا۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ میں ایک اور انتخاب ہوگا، جس میں ایک امیدوار جنگ کے حامی اور دوسرا امن کا حامی ہے۔ اگر کوئی پرامن امیدوار جیت جاتا ہے، تو ہمیں امریکہ کی حمایت حاصل ہوگی۔اس طرح اگلے سال کے انتخابات کے بعد اگر سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے اور خدا ہماری مدد کرتا ہے تو وہ سیاسی رہنما جو امن کے حامی ہیں وہ یورپ اور امریکہ میں قدمجمائیںگے، اور پھر ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ اگلے برس جنگ ختم ہو جائے۔