غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار دے دیا۔سول جج قدرت اللہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا۔
اس سے قبل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ رہے تھے، دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔
وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے دوران دلائل مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔
سول جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

@imrankhan#bushrabibi#chairmanpti#islamabad#nikkah#PakTurkNews