آئی ایم ایف کا شرح سود میں اضافے پر زور

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کا شرح سود میں اضافے پر زور دیا ۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کی علاقائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر پاکستان پر شرح سود میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں اگلے مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی تھی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں شرح سود مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور تیونس میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے، مہنگائی کے زیادہ دباؤ والے ممالک میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔

#funds#intrestrate#islamabad#loan#PakTurkNews#ratesIMF