کراچی (پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سبسڈی کی مخالفت کی جبکہ وہ چاہتا ہے کہ ہدف کو بڑھایا جائے۔
انہوں نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف غیر ہدف شدہ سبسڈیز کے خلاف ہے۔ یہ دراصل چاہتا ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈیز کو بڑھایا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام دراصل پاکستان کا ہے کیونکہ اس کا مقصد ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔ہمیں ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانا ہے، گردشی قرضے کو کم کرنا ہے، اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو ختم کرنا ہے۔ آئی ایم ایف بھی ان اصلاحات کا مطالبہ کر رہا ہے جو ہمارے ملک کے بہترین مفاد میں ہیں۔