آئی ایم ایف کا وفاقی حکومت سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ملک بھر میں گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے تندور کا ریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
آئی ایم ایف نے ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کے لیے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاری شروع کردی۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
شیئر کردہ پلان میں کمرشل روٹی تندرو کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اسی طرح آئی ایم ایف مشن کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز ہیں۔
آئی ایم ایف سے معاشی ٹیم کے گیس ٹیرف اور گردشی قرضہ ریفارمز پر بھی مذاکرات ہوئے۔ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 3 پلان آئی ایم ایف سے شیئر کیے گئے، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات چیت ہوئی۔
ریکوری، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شیئر کرنے پر اتفاق ہوا۔

#islamabad#PakTurkNews#tariffGasIMF