راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کوغیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، جس میں معزز جج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
عدالت مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر شرعی نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، ان کے ملازم لطیف، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چودھری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔