عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی خلاف قانون قرار

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے کیس میں طلبی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشری ٰبی بی نے نیب طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔

@imrankhan#bushrabibi#case#islamabad#islamabadhighcourt#nab#PakTurkNews#ptichairman#ToshaKhana