عمران خان اورفواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فرد جرم عائد ہوگی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔
کازلسٹ کے مطابق سماعت میں دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو گا۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

@imrankhan#elecationcommision#fawadch#formerchairmanpti#PakTurkNews#rawalpindi