عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اوروائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

 

@imrankhan#adialajail#chairmanpti#PakTurkNews#shahmehmoodqureshi