اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رینجرز اہلکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان دو مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت آ رہے تھے، عمران خان ابھی کمرہ عدالت تک نہیں پہنچے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا، سابق وزیراعظم کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔
عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا اور خان صاحب کے پرسنل سیکورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
رینجرز ، عمران خان کو لے کر نیب پنڈی کی طرف لے جارہے ہیں ۔نیب حکام نے پہلے عمران خان کو وارنٹ دکھائے پھر گرفتار کیا ۔
آج عمران خان نے کہا تھا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہیں تو آئے اور گرفتار کرے ۔القادر ٹرسٹ کا کیس پلاٹوں کے لین دین اور فراڈ کے الزامات پر ہے ۔
نیب حکام نے کئی بار عمران خان اور بشری بی بی طلب کیا گیا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے ۔