عمران خان نے نئی حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا

 

لاہور: (دنیانیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں ،عمران خان مختلف رہنماؤں کے پارٹی سے علیحدگی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنائیں گے ۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج اپنی رہائش گاہ پر وکلاء اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر یں گے ۔جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں، جس کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے کیسز اور رہائی کے حوالے سے بھی قانونی مشاورت کریں گے۔
زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#party#pti#zamanpark