عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔
تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

@imrankhan#chiarmanpti#founderpti#islamabad#islamabadhighcourt#PakTurkNews#pti#ptidounder