عمران خان کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آج ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بہادر پولیس افسر کو سلام جو جانیں بچاتے ہوئے اور بڑی تباہی سے شہید ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی ن ے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت اور انٹیلی ایجنسیوں کی مکمل ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔

 

@imrankhan#balst#chairmanpti#islamabadi10#PakTurkNews#pti#suiside