لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم کو مرکزی قیادت کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اہم فیصلوں میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا ہونا پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔
پارٹی امور کے اہم فیصلوں میں عمران خان کو گرفتار مرکزی قیادت کی یاد ستانے لگی ۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم ارکان جیل بھرو تحریک کے تحت جیلوں میں ہیں۔
عمران خان شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، زلفی بخاری اعظم سواتی و دیگر کے بغیر فیصلوں میں ادھورے ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے مراحل میں قیادت سے مشاورت انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ۔
شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، اعظم سواتی اور زلفی بخاری کی رہائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی سختی سے ہدایت کر دی ۔
ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ گرفتار مرکزی قیادت کی رہائی کے بعد کیے جانے کا امکان ہے۔عمران خان پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے شاہ محمود قریشی کو شامل رکھنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم کو مرکزی قیادت کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا ۔