عمران خان کی سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے عمران خان کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔

@imrankhan#cyfercase#formerpm#founderpti#PakTurkNews#pti#ptifounder