عمران خان لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے ۔
لوگوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی ساتھ پہنچے ہیں ۔لوگ ریلیوں کی صورت میں لاہورہائیکورٹ پہنچے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شام پانچ بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی، پیشی کے لیے عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پانچ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیشی کے لیے آخری موقع دیا تھا۔ عدالت نے کہا اگر عمران خان کو پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کر یں گے۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے عدالے میں موقف اپنایا کہ مال روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ جام ہے۔آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ دے دیں ہم مال روڈ کلیئر کر دیں گے۔

 

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#lahorehighcourt#PakTurkNews#pti