عمران خان آج لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانتوں کیلئے پیش ہوں گے، عمران خان اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابئق وزیراعظم عمران خان کیخلاف زمان پارک میں پولیس پر حملہ کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

@imrankhan#antiterraristcourt#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#pti