عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کیلئے رواں دواں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا قافلہ کچھ دیر میں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب پہنچ جائے گا۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کے لئے روانہ ہوئے ۔
عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں زمان پارک سے روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ ان کا پرسنل سیکیورٹی اسٹاف اور گلگت بلتستان کے پولیس کمانڈوزبھی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے، جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔

 

#chairmanpti#g8#imranakhan#islamabd#Lahore#PakTurkNews#pti#ToshaKhana#zamanpark