عمران خان کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8جون تک توسیع

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور بغاوت کے مقدموں میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی کاکہنا تھا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رہے ہیں،وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی کاپی سیشن کورٹ میں جمع کرادی۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

@imrankhan#bail#chairmanpti#islamabad#PakTurkNews#pti