عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کیلئے معطل

 

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ دو ہفتے کیلئے گرفتاری معطل کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لیے معطل کردئیے ہیں۔
کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لیے کوئٹہ پولیس آج لاہور پہنچی تھی۔
عدالت نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔

 

#chairmanpt#chairmanpti#imrankhnan#PakTurkNews#pti#quettabalochistan