اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ عمران نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے، بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔