آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے: وزیراعظم

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے دہشت گردی کے واقعات کئے، حالیہ واقعات عمران خان کی ماسٹر مائنڈنگ کا اعتراف بھی ہیں، قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں ناقابل تصور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے عمران نیازی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا، اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔

 

@imrankhan#armychief#PakTurkNews#pti#shahbazsharif