عمران کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا،صدر مملکت

 

لاہور(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت بھیجی۔
گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مائنس عمران فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا، عمران کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیے، عمران خان کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، فواد چودھری کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی۔
صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت نے میری طرف سے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا، مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

 

#drarifalvi#governerhouse#governerpunjab#Lahore#PakTurkNews#prsidentPresident