کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں آنیوالے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
مغربی افغانستان میں مرد اپنے ننگے ہاتھوں اور بیلچوں سے ملبہ کھود رہے ہیں تاکہ متاثرین کو طاقتور زلزلوں کے ملبے سے نکالا جا سکے جو جنوبی ایشیا کے غریب ملک کو مارنے کے لیے سب سے مہلک ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 2500جاں بحق جبکہ 10ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔1300سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع زندہ جان کے گاؤں نائب رفیع، سیہ آب، وردگانو، کرنال، سربلند، تشک، چاہک اور سنجاب میں ہوا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز افغانستان کے چوتھے بڑے شہر ہرات کو 6.3شدت کے زلزلہ کا سامنا کرناپڑا جس کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مغرب میں تھا
گزشتہ برس جون میں مشرقی افغانستان میں آنیوالے زلزلہ کے باعث بھی 1000کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔