بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے عبدالخالق سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بھی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
بلوچستان اسمبلی کے آج تین بجے ہونیوالے اجلاس میں عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ65 کے ایوان میں سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

 

#balochistanassembly#deputyspeaker#PakTurkNews#quettabalochistanSpeaker