اٹلی ،طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9افراد ہلاک ،فارمولا ون ریس بھی منسوخ

 

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔
اٹلی کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پانی میں گھرے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفانی بارشوں اورسیلاب سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔
سیلاب میں گھرے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ ٹریفک اور ٹرین سروس بھی معطل رہی۔

#flood#formula1#italy#PakTurkNews#race#rain#Rome#roome