مغربی ملکوں کے جواب میں روس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر رسمی اجلاس بلا لیا

نیویارک ( پاک ترک نیوز)
مغربی ملکوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے آج اور کل بلائے جانے والے اجلاسوںکے جواب میں روس کے مشن نے 17 جنوری کو یوکرین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلالیا ہے
اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولینسکی نےسماجی میڈیا کے ایک چینل پر پوسٹ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے دسمبر میں ڈونباس پر گولہ باری کے حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ارریا فارمو لا (غیر رسمی) اجلاس طلب کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کا غیر رسمی ارریا فارمولہ اجلاس منعقد کریں گے۔کیونکہ رسمی اجلاسوں کے برعکس اس طرح کے اجلاسوں میں تصاویر اور ویڈیوز دکھانا ممکن ہو تا ہے۔چنانچہ اس اجلاس میں سیکورٹی کونسل کے اراکین کو دلچسپ حقائق جاننے کو ملیں گے۔
پولینسکی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جاپان کی چیئرمین شپ میں آج 12 جنوری کو سیکورٹی کونسل قانون کی حکمرانی پر کھلی بحث کرے گی۔ جس میں زیادہ تر یوکرین کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس کے علاوہ مغربی ممالک نے یوکرین پر 13 جنوری کو ایک اجلاس بلایا ہے۔

#attack#beijing#masscow#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukrainerussia