بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کا فوجی گاڑی پر حملہ ، افسر اور ڈرائیور ہلاک

امپھال(پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں نے گھات لگا کر بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
حملے میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کی گاڑی کو مکمل طور پر گولیوں سے بھون دیا۔ یہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی افسر کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور بھارتی فوجی افسر کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
بھارت سے علیحدہ ہو کر اپنی آزاد ریاست کے قیام کی مسلح جدوجہد کرنے والے ایک گروپ نے منی پور میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔علیحدگی پسند اقلیتی گروپ کے حملے میں بھارتی فوج کا افسر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کیا گیا اور علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
یاد رہے کہ ریاست منی پور میں 3 مئی سے جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہوگئی جب کہ اس قبائل کے ایک دوسرے پر حملے بھی جاری ہیں اور فوجی اہلکاروں کو اغوا بھی کیا جا رہا ہے۔

#indianarm#manipur#PakTurkNewsindia