گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ۔ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے چار گھنٹے طویل اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔
اجلاس کو ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ہفتوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کا عمل بین الاقوامی شہرت کے حامل کنسلٹنٹ میک کینزی (McKinsey) کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ایف بی آر ڈیجیٹائز یشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ، ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے ۔ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحات کے حوالے سے ایف بی آر کے کئی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر انتہائی افسوناک ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف عدالتوں اور ٹریبیونلز میں ٹیکس کے حوالے سے 3.2 کھرب روپے کے 83579 مقدمات زیر التوا ہیں۔موجودہ حکومت کے اب تک کے دور میں ٹیکس مقدمات کے حل کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔پچھلے چار مہینوں کے دوران مختلف عدالتوں کی جانب سے تقریباً 44 ارب روپوں کے 63 مقدمات نمٹا دئے گئے ہیں۔

#islamabad#patkurknews#pmln#primemnister#shahbazsharif