تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281رنز کا ہدف دیدیا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 280رنز لئے ۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281رنز درکار ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 101رنزبنائے ۔محمد رضوان نے 77آغاسلمان نے 45رنز کی اننگز کھیلی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 3جبکہ فرگوسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

#fakharzaman#muhammadrizwan#newzeland#PakTurkNewsPakistan