یونان کشتی حادثے میں بدقسمتی سے ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یونان کشتی حادثے میں بدقسمتی سے ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیںبدقسمتی سے ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
پاکستان کا یونان میں سفارتخانہ بھرپور انداز میں اس معاملے پر کام کر رہاہےابھی تک 83 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ابھی تک پاکستانیوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب اور عملے نے اس واقعہ میں پاکستانیوں کی شناخت کے لیے دن رات کام کیا ۔
یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا ؟
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یونانی حکام بچ جانے والے افراد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد سے بات چیت نہیں کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان سے بات چیت کی تفصیلات میں نہیں جائینگے ، انسداد دہشتگردی ہمارے ایجنڈے کی ترجیح میں شامل ہے ۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے سوال کے جواب میں دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ ایسے افراد سے مذاکرات نہیں ہونگے جو پاکستانی شہریوں, سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے افغانستان سے بات چیت کی تفصیلات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے کہا انسداد دھشتگردی ہمارے ایجنڈے کی ترجیح میں شامل ہے

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا فیصلہ وزیر اعظم مشاورت سے کرینگے

#foreginaffarin#islamabaad#islamabad#PakTurkNews