لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے اسکولوں کو فوری طور پر 25 مئی سے 31 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث اسکولوں میں 7 یوم کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 25 سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر کے دوران میدانی علاقے خصوصاً جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں 21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔