انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 65 پیسے اضافے سے 305.09 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے شروع ہوئی اور دوپہر تک ایک روپے 36پیسے کے اضافے سے 305 روپے 80پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں یکدم ڈھائی روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں 322 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز ہی سے مندی کا رجحان ہے۔ جمعرات کے روز پی ایس ایس میں 233 پوائنٹس کی مندی سے کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 46011 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بازار حصص میں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور 525 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 45719 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi