زرمبادلہ ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے ز ر مبادلہ کے ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ ہو ا ہے ،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 12.576ارب ڈالر ہوگئے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 12.576ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.507 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.068 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

#currency#dollars#islamabad#paturknews#reserves#statebank