پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پانچ جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پانچ جنوری تک 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں۔

#intrest#PakTurkNews#reserves#statebankkarachi