اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 282 روپے 24پیسے ہوگئی۔ قیمتیں آئندہ 15 دن تک لاگو رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا۔