انٹر بینک میں ڈ الر کی قدر میں اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید 10پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ۔ 100 انڈیکس 144 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 73 ہزار 733 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

#interbank#openmarket#PakTurkNews#stockmarketkarachi