کولمبو(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ ریزرو ڈے پر بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے،
کولمبو میں فی الحال بوندا باندی ہو رہی ہے جس وجہ سے اسٹیڈیم سے مکمل طور پر کورز نہیں ہٹائے گئے۔پاکستان اور بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی بارش کا آغاز ہوگیا ۔
گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز کھیلے تھے جبکہ اوپنر روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔