بارباڈوس (پاک ترک نیوز) ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
روہت شرما نے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی اور کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے اپنا کھیل پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری آج باؤلنگ بھی شاندار رہی ہے اور پورے ورلڈ کپ میں ہر میچ جیتنے کے لیے سب نے کوشش کی۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
59 بالز پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ تھا اور یہ وہی ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔