بھارتی پولیس نے کریک ڈائون میں 74روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کرلیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی پولیس نے کریک ڈائون میں 74روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی ریاست اترپردیش میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 74روہنگیا پناہ گزیوں کو قرار کیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مسلم روہنگیا کمیونٹی کے ارکان کو ریاست کے چھ قصبوں اور شہروں سے حراست میں لیا گیا اور پناہ گزینوں میں سے 10 نابالغ تھے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں 55 مرد، 14 خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں جو اتر پردیش کے چھ اضلاع میں "غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے بعد” رہ رہے تھے۔

 

#indianpolice#PakTurkNews#Rohingya#uttarpardeshindia