قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے آج بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے ۔
پی سی بی آج دوپہر تک قومی کھلاڑیوں کے بھارتی ویزے جاری کیے جانے کیلئے پُرامید ہے۔ بروقت ویزے جاری ہونے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم 27 ستمبر کو بذریعہ دبئی حیدرآباد روانہ ہوگی۔قومی ٹیم کو اب تک بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔ این او سی جاری ہوتے ہی بھارتی ہائی کمیشن قومی ٹیم کے ویزے جاری کرے گا۔
بھارت روانگی سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور میں پری ڈیپارچر پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رہے کہ ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث ٹیم نے دبئی میں باؤنڈنگ سیشن منسوخ کردیا تھا۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔

#PakTurkNews#pcb#visa#worldcup#worldcup2023indiaPakistan