اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمشننگ کی تقریب شنگھائی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ہرقسم کے جنگی حالات میں مؤثر کاروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہے۔
نیول چیف نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جہازوں کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہو گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسی طرز کے دو جہاز پی این ایس طغرل اور پی این ایس تیمور حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہیں۔