پاکستان میں مہنگائی 53 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، عالمی بینک

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 70کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔رواں برس پاکستان کی شرح نمو میں 2 فیصد کمی کا امکان ہے۔
عالمی بینک کی عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 53سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں رواں برس شرح نمو میں دو فید کمی کا امکان ہے ۔اس سے قبل پاکستان کی شرح نمو میں 4 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 24.5فیصد رہی جو 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے۔ ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد کے برابر نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کی معاشی مشکلات کی بڑی وجوہات ہیں۔ بیرونی قرض کی ادائیگیاں بھی پاکستان کے لیے بڑا مسئلہ ہیں۔
جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 14 فیصد گر گئی ہے۔ اس مدت کے دوران کنٹری رسک پریمیئم 15 فیصد بڑھ چکا ہے۔ شدید موسم خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کرسکتا ہے۔ انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

#intrest#newyork#PakTurkNews#washingtondc#worldbankINFLATION