ملک میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 سے 11.8 فیصد پر آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آ گئی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی۔
ملک میں مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان دیکھا گیا ۔مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.2فیصد کمی ہوگئی۔
رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر 24.5 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران ملک میں مہنگائی کی کی شرح 29.1فیصد تھی۔

#fruits#PakTurkNews#satatistics#stat#vegetablesINFLATION