امریکی کانگریس کو اسلاموفوبیا کے خطرے سے آگاہ کریں، صدر اردوان کی امریکی مسلم کونسل کے وفد سے ملاقات

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قرآن پر حملوں کا آزادی اظہار کے بہانے سے دفاع نہیں کیا جا سکتا اور اس طرح کی کارروائیاںسماجی امن اور استحکام کو نشانہ بناتی ہیں۔
صدراردوان نے گذشتہ شب انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میںامریکی مسلم کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران ان سے امریکی کانگریس اور دیگر سیاسی حلقوں کو اسلامو فوبیا کے خطرات کے بارے میں بتانے کاکہا۔انہوں نے کہا کہ میں 6 فروری کے زلزلے کی تباہی کے حوالے سے آپ کے کام اور یکجہتی کے لیے بھی اظہار تشکر کرنا چاہوں گا۔صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی مسلم کمیونٹی کی طرف سے زلزلہ زدگان کے لیے 100 ملین ڈالر کے عطیات اسلامی یکجہتی کا مظہر ہیں۔
اردو ن اننے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا، عدم برداشت اور امتیاز کے خلاف ہماری امت کا موقف اور ان کا اتحاد اس خطرے کے خلاف جنگ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
رواداری اور بھائی چارے پر مبنی اسلام کی صحیح تفہیم کی وضاحت کے لیے کونسل کی طرف سے شروع کیے گئے کام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ امریکہ میں ایک مسلم کمیونٹی کے طور پر آپ کی طاقت پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرتی ہے اور یہ طاقت اور الہام کا ایک ذریعہ ہے۔

#congurs#islamophobia#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğanAmerica