حج پرمٹ کے قانون کا آغاز، خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغاز اتوار دو جون( 25 ذوالقعدہ) سے کردیا گیا جو 14 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے بغیر اجازت حج کی سعادت حاصل کر کے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین پر 2 جون سے 10,000 ریال تک کے جرمانے اور ملک بدری کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔
بغیر اجازت، نو حج پالیسی کا اطلاق مکہ مکرمہ شہر، مرکزی علاقوں، مقدس مقامات، حرمین ٹرین اسٹیشن، سیکیورٹی چیک پوائنٹس، اسکریننگ سینٹرز اور عارضی سیکیورٹی چوکیوں پر ہوتا ہے۔ یہ ضابطہ 20 جون 2024 تک نافذ العمل رہے گا ۔
بغیر اجازت حج کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو چھ ماہ تک قید، 50,000 ریال تک جرمانہ اور ان کی گاڑی کی ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر شہری مجرموں کو ان کی سزا کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور ایک مقررہ مدت کے لیے مملکت میں دوبارہ داخل ہونے سے منع کر دیا جائے گا۔نقل و حمل کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد کے حساب سے جرمانے میں کئی گنا اضافہ کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں (911) یا دوسرے خطوں میں (999) سے رابطہ کرکے خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈبل جرمانہ عائد کیا جائے گا، حج کے ضوابط کی تعمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کی عبادات کے دوران ان کی حفاظت، سلامتی، راحت اور سکون کی ضمانت دی جائے گی۔

#madainamunawra#makkamukaram#PakTurkNews#permat#saudiarabiaHajjUmrah