غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت ،شہدا کی تعداد 10سے تجاوز کر گئی

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری کا سلسلہ شدت سے جاری ہے اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 252 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے۔ اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری سفاکانہ حملوں میں اب تک 10 ہزار 22 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے امریکا اور اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کو روکنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے جرائم پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں زخمیوں کی غیر معمولی تعداد کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے چیلنج کا سامنا کرتے اسپتالوں کے پاس صرف 48 گھنٹے کا ایندھن رہ گیا ہے۔ ریڈ کراس نے غزہ کے اسپتالوں کو ایندھن فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کی جانب سے یرغمالی بنائے افراد کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

#gaza#gazaunderattack#isreal#PakTurkNews