انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 16پیسے کی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 16یسے سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 60 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollar