امریکہ میںشرح سود میں 0.25فیصد اضافہ ،16سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ میں بھی شرح سود میں 0.25فیصد کردیا گیا جس کے بعد شرح سود16سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 0.25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد پر پہنچ گیا۔
امریکہ میں ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں شرح سود میں یہ دسویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں آئندہ کچھ عرصے تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
شرح سود میں اضا فے کے بعد امریکی منڈیاں گر گئیں۔ ڈاؤ جونز، ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں مندی دیکھی گئی۔
گزشتہ دنوں امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا، کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کر دے۔

#intrest#intrestrate#maerica#PakTurkNews#washington#washingtondcAmerica