اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش سے الیکشن کے عمل پر اثر پڑ رہا ہے ،پیپلز پارٹی کو موبائل اورانٹرنیٹ سروس کی بندش پر تشویش ہے۔موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل نہیں کر پا رہے، الیکشن کمیشن فوری موبائل بندش ختم کرنے کی ہدایت دے۔
اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون سروس کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں دونوں سے فوری رجوع کریں۔